بے سہارا خاندانوں کی بلاتفریق امداد اولین ترجیح ہے: طاہر رشید چوہدری

2021 ,دسمبر 19



لاہور(شفق رپورٹ) بیت المال کمیٹی لاہور سٹی کے ممبران کا اہم اجلاس چیئرمین بیت المال کمیٹی لاہور سٹی طاہر رشیدچوہدری کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بیت المال کے زیراہتمام غریب اور بے سہارا خاندانوں کی بے لوث خدمت کے حوالے سے ممبران کو بریفنگ دی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال افتخار احمد بٹرنے چیئرمین بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری اورکمیٹی ممبران کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری کا کہنا تھا کہ غریب اور بے سہارا خاندانوں کی بے بلاتفریق امداد ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا عمل ہر صورت جاری رہیگا۔ اجلاس میں بیت المال لاہور سٹی کے ثاقب میر ٹیپو، قمر فاروقی، رانا تنویر، جمال اکرم، صبا بٹ، فوزیہ ثناء اللہ قریشی، شہزاد چوہدری، قدیر بھٹی اور مرزا رضوان سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متعلقہ خبریں