بھارتیوں کو زیادہ خطرہ کس سے ہے ؟؟؟ کشمیر کی صورتِ حال پر عمران خان نے بھارت کے ڈر کا پردہ فاش کر دیا

2019 ,ستمبر 2



لاہور(شفق رپورٹ): کشمیر میں لگے  کرفیو کو پانچواں ہفتہ شروع ہو چکا ہے۔ حالات روز بروز کشیدگی اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔ کشمیر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ کشمیر کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کشمیر میں کرفیو لگائے ہوئے ہیں 80لاکھ لوگوں کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔۔۔ دوائیاں نہیں ہیں ۔۔۔ مریض بچاروں کا کیا ہو رہا ہو گا۔چھوٹے چھوٹے بچوں کا کیا ہو رہا ہو گا۔ اس طرح کی صورتِ حال ہم کبھی بھی پرداشت نہیں کر سکتے ۔ پاکستان اور بھارت ہم دونوں ایٹمی طاقت ہیں ۔۔۔ اگر آگے ٹینشن بھرتی ہے تو اس سے صرف  ان دو ملکوں کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔۔ اس طرف آر ایس ایس ہندوستان کو لے کر جا رہی ہے۔۔ اگر اس سب کو روکا نہ گیا تو اس کے منفی اثرات عدالت پر بھی پڑیں گے اور سکھ برادری کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔۔۔ یہ ایک آئیڈیالوجی ہے جس سے ہندوستان کے لوگوں کو زیادہ خطرہ ہے۔۔۔۔ اور اس آئیڈیالوجی کے پیچھے آر ایس ایس ہے۔۔۔۔۔ جس کو روکنا ضروری ہو گیا ہے ورنہ نتائج کا اندازہ لگانا ہی خوف میں لرزہ طاری کر دیتا ہے۔۔۔۔

متعلقہ خبریں