پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے ، وزیراعظم پرعزم

2019 ,مئی 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا ہے ، ایسی ریاست جہاں غرباءاور ضرورت مندافراد کا خیال رکھا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیر وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا ہے ، ایسی ریاست جہاں غرباءاور ضرورت مند افراد کا خیال رکھا جائے گا ۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ میں بتایا کہ احساس پروگرام 115ذیلی پروگراموں پر مشتمل جامع منصوبہ ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کو غذایت پروگرام سے متعلق بریفنگ دی ۔ان کا کہنا تھا کہ احساس قرضہ حسنہ اور اثاثہ جات کی منتقلی سے متعلق پروگرام کا آئندہ ماہ اجراءہوگا ، وزیر اعظم عمران خان پروگرام کاباضابطہ اجراءکریں گے ۔

    متعلقہ خبریں