پنجاب میں بھی فوجی آپریشن کرنا ہوگا۔۔۔۔ آخر کار بہت بڑا فیصلہ کرلیاگیا، شہباز حکومت منہ دیکھتی رہ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 13:13 شام

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کا کام فوج یا رینجرز پر مت چھوڑا جائے اگر کراچی میں رینجرز کا آپریشن ہو سکتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا یہاں دہشتگردوں کو پال رکھا ہے؟۔ عمران خان بولے شہباز شریف نے چند سال پہلے دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ پنجاب میں کچھ نہ کرنا۔ حمزہ شہباز ایس ایچ اوز تعینات کرتا ہے۔ حکومت رائے ونڈ میں بیٹھ کر پولیس کو سیاسی بنا رہی ہے بہتر نتائج کے لیے پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی بنانا ہو گا۔ کپتان نے دھماکے کو پی ایس ایل کے خلاف سازش بھی قرار دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟۔ جسٹس قاضی عیسیٰ کی رپورٹ پر توجہ دینی چاہیئے۔