عمران خان صاحب اپنی مشکلات میں اضافہ مت کریں۔۔۔۔ اس قوم کو نواز اور زرداری جیسے فرعون اور چور ہی سوٹ کرتے ہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 21, 2022 | 18:19 شام

عمران خان صاحب اپنی مشکلات میں اضافہ مت کریں اور سیدھا سیدھا امریکہ کے سامنے لیٹ جائیں،اسرائیل کو تسلیم کریں، بھارت کی شان میں قصیدے پڑھنا شروع کر دیں۔ مسئلہ کشمیر کو نواز شریف کی طرح پس پشت ڈال دیں. آئی ایم ایف کے پاس جائیں 10 ارب ڈالر قرضہ لیں 5 ارب سے عیاشی کریں اور 5 ارب کی سبسڈی دیں۔ ملک جائے بھاڑ میں قرضہ چڑھتا ہے تو چڑھنے دیں کونسا آپ نے وہ قرض ادا کرنا ہے
آپ کے بہادر فیصلے چند گھنٹے اس قوم کو یاد رہتے ہیں بس۔ یہ غیرت سے جینا تو چاہتے ہیں لیکن اسکی قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں۔اس قوم کو خدا
کے لئے غیرت سے جینے کا درس دینا چھوڑ دیں۔ غیرت کی ہمیشہ ایک قیمت ہوتی ہے اور وہ قیمت ہم ادا کرنے کو تیار نہیں.
خان صاحب یہ قوم روشن خیال نہیں راشن خیال ہے۔ یہ دماغ سے نہیں پیٹ سے سوچنے والی قوم ہے۔ آپکی جرات کیسے ہوئی اس قوم کو خوداری کا سبق پڑھانے کی کیونکہ ہم اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں
ہم سیرت النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جانتے ضرور ہونگے لیکن ہم سے اس پر عمل نہ ہوگا کیونکہ ہم کو بس دو وقت کی روٹی چائیے اس لئے مہربانی کریں ہم کو آزمائش میں مت ڈالیں۔ یہ قوم نہ تو غیرت سے جینا چاہتی ہے، نہ اسکو کسی اور چیز کی پرواہ ہے۔
یہ جیسے خود ہیں انکو نواز اور زرداری جیسے فرعون اور چور ہی سوٹ کرتے ہیں۔۔