”عمران خان یہ کام کرلیں تو ساتھ دینے کوتیار ہیں“، رانامحمد افضل کی پیشکش

2019 ,اگست 26



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے کوتیار ہیں لیکن حکومت کواس معاملے پر اپوزیشن کواعتماد میں لینا چاہئے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خیالات بالغ النظر ہونے چاہئے ، وہ لوگوں کو ساڑے بارہ بجے باہرنکالنا چاہتے ہیں تو ان کوچاہئے تھا کہ ایوان کو اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں اتنی تو سوجھ بوجھ ہونی چاہئے کہ ایک بڑے مقصد کیلئے سب کو آن بورڈ لیتے جوصرف عمران خان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے اور ایک قومی مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کاساتھ دینے کوتیار ہیں لیکن حکومت کواس معاملے پر اپوزیشن کواعتماد میں لیناچاہئے ۔

    متعلقہ خبریں