خان ایک اور حادثے میں محفوظ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 30, 2016 | 08:52 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔ اسٹیج پر چڑھتے ہوئے ان کا پاﺅں پڑھتے ہی سیڑھی ٹوٹ گئی ، تاہم انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ، اڈاہ پلاٹ پر موجود رہنماﺅں میں جہانگیر ترین ، ابرار الحق اور دیگر موجودتھے یہ لوگ جلسے اور سٹیج کے انتظامات کا معائنہ کرنے گئے تھے۔رات گئے عمران خان جلسہ گاہ معائنہ کرنے پہنچے تو رش کے باعث انہیں اسٹیج تک پیدل جانا پڑا ، جبکہ کھلاڑی انتظامیہ سے جھگڑتے اور ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے رہے ۔ عمران خان نے ن لیگیوں کو بھی جلسے
میں شرکت کی دعوت دی ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عمران خان 2013کے الیکشن سے قبل اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹرسے نیچے گر گئے تھے جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔پانامہ لیکس کے حوالے سے جاری مہم کے دوران وہ اور ساتھی کھلے ٹرک کی چھت پرتھے اس دوران ٹرک انڈر پاس سے گزرنے لگا تو آخری لمحات میں اس کا احساس ہونے پر بمشکل بچ پائے تھے۔عمران خان جن دنوں کرکٹ کھیلتے تھے گیند لگنے پر ٹانگ تڑوا بیٹھے تھے۔