عمران کان نے مراد سعید کے اقدام کے اقدام کو جائز قراردیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 17:12 شام

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے پروگام آن دا فرنٹ میں جاوید لطیف اور مراد سعید کی لڑائی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مراد سعید ایک غیرت مند نوجوان ہے اگر اس کی جگہ میں ہوتا تو شاید اس سے بھی آگے چلا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کو ایسی غنڈہ گردی کرتے نہیں دیکھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے جمائما کیخلاف یہودی لابی کا الزام لگایا اور اس پر جعلی کیس بنایا جس کی وجہ سے وہ 8 ماہ تک پاکستان نہ آ سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیگی قائدین خود معصوم بن جاتے ہیں اور اپنی پارٹی کے لوگوں سے ایسی باتیں کرواتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاوید لطیف نے مراد سعید کے خاندان کے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کئے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہیں۔