پنجاب نہ خیبر پی کے،عمران نے تیسرے صوبے کو اگلے الیکشن میں فوکس کرنے کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 13:23 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سابق وزیر داخلہ سند ھ  ڈاکٹر ذوالفقا ر مرزا کے گھر پہنچ گئے ۔جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کپتان عمران خان سابقہ دور میں  آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی  ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے انکے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے مرزا سے ملاقات کی اور مرحومہ کی مغفرت اوربلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

 

اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے

ہوئے کہا کہ ”آپ کے آنے سے خوشی ہوئی “۔ ملاقاتوں کو سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئیے جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تعزیت میرا فرض تھا ۔انہوں نے ذوالفقار مرزا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ملک میں بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔انتخابات سےقبل ہماری پارٹی کی توجہ سندھ پرزیادہ ہوگی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے عمران خان سے کہا کہ آپ نےکینسرہسپتال کاسنگ بنیادرکھ کربڑاکام کیاہے۔شوکت خانم ملک کاسب سےبڑاکینسرہسپتال ہے۔