لندن :عمران فاروق کی بیوہ کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 06:23 صبح

لندن (ویب ڈیسک) عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کی حالت تاحال بدستور تشویشناک ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمائلہ فاروق لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں بچوں کی دیکھ بھال کیلئے شمائلہ کی بہن کراچی سے لندن پہنچ گئی ہے شمائلہ فاروق گزشتہ دس دن سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے ڈاکٹرز کی جانب سے شمائلہ سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں۔(ش س۔ع)