عمران خان دراصل کون ہے؟اسلام آباد دھرنے میں شریک ایک انجینئیر نے نئی بحث چھیڑ دی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 29, 2016 | 15:17 شام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 2نومبر جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ویسے ویسے ملک کے ایوانوں میں شدید ہلچل دیکھنے میں آرہی ہے ۔ عوام کا ایک سمندر ہے جو پورے زور و شور سے اسلام آباد کی طرف امڈا چلا آرہا ہے ۔ لوگوں میں ایک عجیب سا جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے جو ان کی پاکستان سے محبت کا عکاس بھی ہے اور کپتان سے عقیدت کا ثبوت بھی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں موجود ایک انجینئر کا کہنا تھا کہ رائیونڈ سے واپسی پر میں نے ایک خواب دیکھا کہ اسلا
م آباد میں دھرناہو رہا ہے اور اور مجھے کوئی شخص یہ کہہ رہا ہے کہ عمران خان نبی کریم ﷺ کا سپاہی ہے اور کوئی بھی اس کے ساتھ آئے یا نہ آئے یہ کامیاب ہو کررہے گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2نومبرکو احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنالی۔ذرائع کے مطابق 2نومبرکواسلام آباد میں دھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں گرفتاریوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کیلئے 2نومبرکواسلام آبادمیں بڑا سیاسی شوکرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ پنجاب بھرمیں گرفتاریوں کے ڈر سے سرگرم پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد روپوش ہوچکی ہے۔راستے بندہونے کے سبب پنجاب ،سندھ اور دیگرصوبوں سے آنے والے قافلوں کو بھی اسلام آباد پہنچنے میں کافی دشواری کاسامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی دھرنے میں عدم شرکت پر ان کے کارکنان بھی 2نومبرکو اسلام آباد کے احتجاج میں علامتی شرکت ہی کریں گے۔ا ن حالات میں اسلام آباد دھرنا اور شہرکو بندکرنے کیلئے مطلوبہ افرادی قوت میسر نہیں آسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2نومبرکواسلام آباد دھرنا ممکن نہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے حکمت عملی بنالی ہے اورضلعی وصوبائی قیادتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین کی ہدایت پرہرصورت میں 2نومبر کو اسلام آبادپہنچیں گے۔اگرکسی شہرمیں کسی قافلے کوروکنے کی کوشش کی گئی تو وہیں دھرنا دے دیا جائیگا ۔