عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، دسمبر میں کیا ہو گا؟ جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 24, 2016 | 07:06 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) اسٹیج اداکارہ نداملک نے اپنی نئی فلم مین عمران خان کو " وزیراعظم" بنانے کا فیصلہ' کیا ہے ۔ اس فلم میں عمران خان کا کردار فہد مصطفیٰ ادا کریں گے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسٹیج کی اداکارہ نداملک نے کہا کہ عمران خان کئی سالوں سے وزیراعظم بننے کی کوشش کررہے ہیں جو پوری نہیں ہو رہی لیکن میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انکی یہ خواہش پوری کی جائے اس لیے میں جنوری میں "پی ایم" کے نام سے فلم بنانے جا رہی ہوں جس میں عمران خان
کا بطور وزیراعظم کردار فہد مصطفیٰ کریں گے اور فلم کیلئے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے اور دسمبر کے آخرتک اس حوالے سے تمام معاملات کوحتمی شکل دیدی جائیگی