فیصلہ موخر،عمران خان نے اچانک ارادہ بدل دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 01, 2016 | 05:29 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے   آج منگل کو پانامہ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور رفقاء  کے مشورے پرآج منگل کو سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کر دیا۔

 پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کا دو نومبر سے قبل کہیں جانا مناسب نہیں ، حکومت کی طرف سے عمران خان کو بنی گالہ نظر بند کیا گیا ہے اگر وہ باہر نک

لے تو گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے آج منگل کو پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوںکی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔