پانامہ لیکس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، سپریم کورٹ نے شاندار اعلان کر دیا ، میاں نواز شریف اور عمران خان متفق ہو گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 01, 2016 | 09:34 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاناما کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی ،وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان پاناما معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام پر رضا مند ہوگئے ہیں۔
سپریم کورٹ نےپاناما کیس میں فریقین کو کمیشن کے حوالے سے اپنے اپنے ٹی او آر تحریری طور پر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3نومبر صبح 11 بجے تک ملتوی کردی ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں پرچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم5رکنی
سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کو 2دن میں جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا ۔وزیراعظم نوازشریف کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے کمیشن کی تشکیل پر آمادگی کااظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر کمیشن کی تشکیل پر اعتماد کا اظہار کیا ،جس پر عدالت نے فریقین کو تحریری طور پر ٹی او آرز دینے کی ہدایت کی ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہم کوئی ہدایت نہیں دے رہے،سیاسی سوال میں بھی نہیں پڑیں گے،امید کرتے ہیں کہ فریقین اپنے گھوڑوں کو روک لیں گے ۔سپریم کورٹ نے ایک موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان کے وکلا سے پاناما پر کمیشن کی تشکیل اور اس کے فیصلوں کی پابندی کے حوالے سے تحریری یقین دہانی مانگی اور کہا کہ کمیشن کے فیصلے کی پابندی لازمی ہوگی ،کمیشن کا فیصلہ ہی عدالت کا فیصلہ ہوگا ۔