8 سالہ بچی کی ہزاروں قلابازیاں، عالمی ریکارڈ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 21:03 شام

بنگلور (شفق ڈیسک) مہارت حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید متعین نہیں،بنگلو ر سے تعلق رکھنے والی 8سالہ بچی نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں2 ہزار7 سو 89 قلابازیاں کھاکر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ بھارت کے شمالی شہر بنگلور کی رہائشی 8 سالہ لڑکی گیرش نے کرایک گھنٹے میں 2787 قلابازیاں کھا تے ہوئے تقریباً ساڑھے 4 کلو میٹرکا فاصلہ طے کرکے نا صرف عالمی ریکارڈ قائم کرلیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرالیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی لڑکی اش

ریتا فرمن کے پاس تھا جنہوں نے ایک گھنٹے میں 13 سو30 قلا بازیاں لگائی تھیں۔