سات ہزار انڈوں، 197 کلو سبزی سے سلاد تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 14:54 شام

کوچی (شفق ڈیسک) بھارت میں سیکڑوں فٹ لمبی سلاد تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ بھارتی شہرکوچی میں کسان ایسوسی ایشن اور سینکڑوں طالب علموں نے سات ہزار انڈوں اور مختلف اقسام کی ایک سو ستانوے کلو سبزیوں کی مدد سے دنیا کی سب سے لمبی سلاد بنا ڈالی۔ شملہ مرچ، پیاز، گاجر، ٹماٹر، بندگوبی، چکندر، کھیرے سے آٹھ سو چودہ اعشاریہ اٹھاون فٹ لمبی سلاد تیار کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرا لیا۔