ڈاکٹر ذاکر نائیک اور انکی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پانچ سال پابندی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 17:28 شام

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارتی حکومت نے معروف مذہبی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو غیر قانوی قرار دیتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ڈاکٹر ذاکرنائیک کی فلاحی تنظٰم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کا فیصلہ سینٹرل انٹیلی جنس اور مہارسٹرا حکومت کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر کیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے پیش کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسلامک ریسرچ سنٹر اور مذہبی سکالر کی تقاریر معاشرتی ہم آہنگی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ ب

ھارتی انٹیلیجنس کی جانب سے کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا جس پر تمام اراکین نے پابندی رضامندی ظاہر کی ہے۔