ایسا شرمناک انکشاف سن کر مودی شرم سے پانی پانی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 30, 2016 | 19:36 شام

نیو دہلی (شفق ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فریب کاری اور ڈرامے بازی کی خوب شہرت رکھتے ہیں لیکن ان کی عوام اپنی بدنصیبی کا رونا رو، رو کر ان کے سارے پول کھولتی چلی جا رہی ہے۔ بھارت کو مغربی دنیا کے سامنے انسانی، جمہوری حقوق کی سنہری مثال بنا کر پیش کرنے کیلئے ہلکان ہوتے نریندر مودی کی یہ کوشش بھی بھارتی خواتین نے اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کا حال بیان کر کے ناکام بنا دی ہے۔ اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایکشن ایڈ کی جانب سے کئے گئے سروے میں جب بھ
ارتی خواتین سے پوچھا گیا تو کہ انہیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہراساں کیا گیا یا نہیں، تو ان میں سے 82 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں بدترین طور پر ہراساں کیا گیا۔ ان خواتین کا یہ بھی کہناتھا کہ وہ اپنی عزت کو لاحق خطرات سے اس قدر پریشان ہیں کہ انہیں اپنی عزت بچانے کیلئے ہر روز حفاظتی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ یہ شرمناک انکشاف بھی سامنے آیا کہ اکثر خواتین کو 10 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی شرمناک حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا آغاز ہو جاتا ہے اور آنیوالے کئی سالوں کیلئے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی طرح بھارت کے دوست سمجھے جانیوالے مغربی ممالک میں بھی مجموعی طور پر 71 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ہراساں کرنے والوں سے بچنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے جبکہ 18 سے 24 سال عمر کی خواتین میں سے 88 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں یہ پریشانی لاحق ہے۔ ان خواتین میں سے 50 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ بحفاظت گھر پہنچنے پر سکھ کا سانس لیتی ہیں اور گھر والوں کو بحفاظت پہنچنے کی اطلاع دیتی ہیں۔ اسی طرح 25 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی عزت محفوظ رکھنے کیلئے راستہ تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آچکی ہے۔ 12 فیصد کا کہنا تھا کہ ہراساں کئے جانے سے خوفزدہ ہوکر وہ کسی تقریب میں نہیں گئیں جبکہ تین فیصد نے یہ بتایا کہ انہوں نے اس پریشانی کی وجہ سے تعلیم یا ملازمت چھوڑ دی۔