دو سو ڈرون دشمن کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کیلئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 05, 2016 | 12:47 شام
نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت نے پٹھانکوٹ ائربیس اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپوں پر حملوں کے بعد 200چھوٹے ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیاکیمطابق حکومت نے 200چھوٹے ڈرون طیاروں کی خریدری کے چار سالہ منصوبہ بندی کا دوربارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فوج ان طیاروں کو دشمن کی نقل وحرکت کا پتہ لگانے کیلئے تعینات کریگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کیمطابق یہ ڈرون مقبوضہ وادی میں لوگوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرینگے۔ بھارتی فوج نے ڈرون تیارکرنیوالی کمپنی سے کہا کہ مطلوبہ ڈرون اگلے مہینے کی تئیس تاریخ تک فراہم کئے جائیں۔