جہاز میں بھی جنسی سکنڈل

2016 ,دسمبر 13



بھارت (شفق ڈیسک) بھارت میں خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جس سے فلم نگری بھی متاثر نظر آتی ہے جہاں فلموں میں کام کا جھانسہ دے کراداکاراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اب بھارت میں جنسی درندگی ہوائی جہاز میں بھی شروع ہو گئی ہے جسکا اعتراف بالی ووڈ اداکارہ نے کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کیمطابق اداکارہ ٹینا دتا نے فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے ہوائی جہاز میں اپنے ساتھ ہونے والی غیر اخلاقی حرکت کا انکشاف کرتے ہوئے نامعلوم شخص، فضائی عملے اور ائرکمپنی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ کیمطابق 9 دسمبر کو ممبئی سے راجکوٹ جاتے ہوئے برابر کی نشست پر بیٹھے راجیش نامی شخص نے جسم کے مختلف حصوں پر چھونے کی کوشش کی جس پر مجھے لگا کوئی بچہ ہے لیکن پیچھے دیکھا تو بڑی عمر کا شخص غیر اخلاقی حرکت کا مرتکب ہوا تھا جس پر میں چلائی اور وہ شخص ڈر گیا اور مجھ سے معافی بھی مانگی۔ ٹینا دتا نے کہا کہ فضائی عملے سے مسافر کی شکایت کرنیکی کوشش کی جس پر عملے نے کسی قسم کی بات سننے سے انکار کر دیا اور پھر مسافر کی سیٹ تبدیل کرنے کا کہا گیا لیکن راجیش کیخلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریز کیا گیا جس سے مجھے مایوسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکارہ کیساتھ ہونیوالے واقعے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ملزم، فضائی عملے اور انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں