معروف بھارتی اداکارہ کی خودکشی

2016 ,نومبر 6



ممبئی (شفق ڈیسک) بھارتی داکارہ پرتیوشا بینرجی کی خودکشی کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ تیوشا بینرجی کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا جسکی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کیمطابق معروف بھاتی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے ڈرامہ سیریل ’’بالیکا ودھو‘‘ میں آنندی کا کردار ادا کیا تھا جس سے راتوں رات اداکارہ نے شہرت حاصل کی تھی لیکن یکم مارچ 2016ء کو پرتیوشا نے کیرئیر کے عروج پر ہی موت کو خود ہی گلے لگا لیا جس پر پولیس کی تحقیقاتی رپورٹس نے سب کو چونکا دیا کہ اداکارہ کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا تو اس نینے خود کشی کر لی بلکہ انجہانی اداکارہ نے نزدیکی رشتہ داروں نے اس کے بوائے فرینڈ کو اس خودکشی کا ذمہ دار ٹھہریا تھا۔ پولیس نے اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی خودکشی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹس عدالت میں پیش کر دی ہیں جس میں اداکارہ اور اس کے بوائے فرینڈ سے ہونے والی آخری فون کال کا ریکارڈ پیش کیا گیا جس کیمطابق اداکارہ کو جسم فروشی کیلئے مجبور کیا جا رہا تھا جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کیمطابق اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کو آخری کال سے اپنے اور والدین کی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ مجھے کچھ نہ ہوتے ہوئے بد کردار کہا جارہا ہے اور مجھے دھمکایا جا رہا ہے تاہم میں ممبئی خود کو فروخت کرنے نہیں آئی ہوں بلکہ اداکاری کرنے آئی ہوں۔ جسکے بعد ادکارہ نے یکم اپریل کو گھر کے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں