انڈین فلم ’’ہے بے بی‘‘ میں یہ ننھی بچی 10سال بعد
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 21, 2016 | 20:30 شام
ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ کی اگست 2007ء میں ریلز ہونیوالی فلم ہے بے بی جو کہ باکس آفس پر کامیاب ترین فلم رہی اسکو ریلیز ہوئے رواں سال اگست میں 10 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس فلم میں دکھائی دینیوالی مرکزی کردار چھوٹی سی بچی اب 10سال بعد کیسی دکھتی ہے، دیکھ کر آپ بھی یہی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ وقت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، دس برس گزر جانے کے بعد اب انہیں پہچاننا آسان نہیں۔ بیشتر اداکاروں میں معمولی سی تبدیلی آئی ہے لیکن فلم میں اکشے کمار کی بیٹی کا کردار نبھانے والی ننھی اداکارہ جونا سنگھوی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض معروف ہدایت کار ساجد خان نے انجام دیئے تھے جبکہ اکشے کمار،فردین خان،رتیش دیش مکھ اور ودیا بالن بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔