مدھیہ پردیش (شفق ڈیسک) ہر گزرتے دن بھارت میں عورتوں کی آبرو ریزی کے واقعات بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اب پھر ایک طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کائنات میں جتنے حقوق مردوں کو حاصل ہیں اتنے ہی عورتوں کو اب سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ مدھیہ پردیس سے سامنے آیا ہے رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیس کے ضلع علی راج پور کے ہیڈکوارٹر میں کمپیوٹر کی کلاس لینے کے بعد واپس لوٹ رہی تھی اس دوران اسے انسانی بھیس میں چھپے درندوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا پولس سپرنٹنڈنٹ کے کارتک
کین نے بتایا کہ شہر کے چاندپور روڈ پر واقع کوتوالی کے نزدیک رہنے والی ایک 18 سالہ لڑکی کل شام بس سٹینڈ کے نزدیک واقع ایک کمپیوٹر کوچنگ سینٹر سے سوروا روڈ سے ہوکر گھر لوٹ رہی تھی۔ تبھی موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان اسے اٹھا کر ایک ویران علاقے میں لے گئے جہاں انہوں اس کی آبروریزی کی۔