شوہر نے بیوی دوستوں کے حوالے کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 16:26 شام

 

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت میں آئے روز جنسی درندگی کے واقعات رونماء ہوتے رہتے ہیں اور ہر واقعہ ایک سے بڑھ کر ایک ہوتا ہے۔ اتر پردیش میں بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شوہر نے اپنے ہی ہاتھوں سے بیوی کو اپنے دوستوں کے سپرد کر دیا اور پھر انسانیت خون کے آنسو روتی رہی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کیمطابق ایک دیہاتی خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اسکے شوہر نے اپنے ہی ہاتھوں اسے 4 دوستوں کیساتھ ایک کمرے میں بند کر دیا جنہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ضلع بیجنور کے

علاقے دھامپور میں پیش آیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر نشے کی حالت میں تھا جس نے اسے اپنے دوستوں کے سپرد کر دیا اور وہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے رپورٹ درج ہونے پر خاتون کو طبی معائنے کیلئے بھیج دیا ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔