بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے شادی کرلی، نام جان کر یقین نہیں کریں گے

2016 ,نومبر 20



 

بمبئی (شفق ڈیسک) معروف ہدایتکار کرن جوہر نے مشہور کامیڈی شو دی کپل شرماشو کے سیٹ پر شادی کر لی۔ ہدایتکار کرن جوہر کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری اور فلمسازی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور کرن جوہر چھوٹی سکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ معروف فلمساز اب تک زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکے ہیں جس کے باوجود بھی کنوارے ہیں لیکن کرن جوہر نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کرن جوہر مشہور کامیڈی شو دی کپل شرماشو کے سیٹ پر پہنچے جہاں سیٹ پر ہی انہوں نے سنتوش کا کردار کرنیوالے کیکوشردھا کو مالا پہنا کر شادی رچالی جبکہ شو کے سیٹ پر ہی شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں جس میں شو کی پوری کاسٹ نے حصہ لیا تاہم ہدایتکار کی شادی حقیقی نہیں بلکہ شو کے سکرپٹ کا حصہ تھی جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی ہے جس کی کامیابی کی خوشی میں ہدایتکار نے شو میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں