شاہ رخ خان کی بیٹی کا ایسا انداز کہ سب کے ہوش اْڑ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 15:41 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) شاہ رخ خان کی بیٹی کے انداز نے سب کے ہوش اْڑا دئیے، بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالے اداکار شاہ رخ اور سیف علی خان کے بچوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر قبضہ جما لیا ہے۔ سٹار کڈز نے حال ہی میں بھارتی تہوار کے موقع پر معروف اداکار امیتابھ بچن کے گھر دی جانیوالی پارٹی میں اپنے والدین کیساتھ شرکت کی۔ تقریب میں سہانا خان، سارہ علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے انداز ہی بدلے ہوئے تھے، تینوں کی تیاری اتنی بھرپور تھی کہ کسی بھی بڑی اداکارہ کو ٹکر دینے کیلئے کافی تھی۔ شاہ رخ

خان کی بیٹی سہانا خان بچپن سے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، تقریب میں وہ نیلے رنگ کے لہنگے میں ملبوس بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھیں، جبکہ سارہ جامنی اور خوشی کپور نے سْنہیرا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ تینوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئیں۔