ایشوریا ابھیشک میں طلاق

2016 ,نومبر 12



بھارت (شفق ڈیسک) ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان کسی بھی وقت طلاق ہو سکتی ہے کیونکہ نئی فلم اے دل ہے مشکل میں ایشوریا کے بولڈ سین کی وجہ سے پوری فیملی بہت ڈسٹرب ہے۔ ویب سائٹ کیمطابق جیا بچن نے اپنے بیٹے کو قائل کر لیا ہے کہ وہ ایشوریا کو طلاق دے دے، تاہم امیتابھ اس بات پر رضا مند نہیں ہو رہے۔ ایشوریا نے اس سلسلے میں کچھ سینئر فلمی ہدایتکاروں کو بھی شامل کیا ہے جنہوں نے جیا بچن کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ایسا کرنے سے سوائے بدنامی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آئیگا تاہم جیا بچن کا کہنا ہے کہ جو بدنامی انہیں ایشوریا اور رنبیر کی فلم کی وجہ سے مل چکی ہے اسکے آگے ساری بدنامیاں ہیچ لگنے لگی ہیں۔ ویب سائٹ کیمطابق اگر بات نہ سنبھلی تو آئندہ ماہ کے اختتام تک ایشوریا اور ابھیشک میں طلاق ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں