انوشکا کے تھپڑ نے رنبیر کو دن میں تارے دکھا دیئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 14, 2016 | 16:17 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) رنبیر کپور نے اس وقت فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر اداکارہ پر سب کے سامنے ہی چلانا شروع کردیا، جب بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار رنبیر کپور کو زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا جس پر رنبیر آپے سے باہر ہوگئے۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے سیٹ پر رنبیر کپور کو زور دار تھپڑ رسید کردیا جس پر چاکلیٹی ہیرو اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور سب کے سامنے انوشکا پر برس پڑے جس پ
ر اداکارہ کو رنبیر سے معافی مانگنی پڑی۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے شوٹنگ سین کے دوران اداکارہ انوشکا شرما نے رنبیر کو تھپڑ مارنا تھا جس پر اداکارہ نے مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے چاکلیٹی ہیرو کو زور دار تھپڑ رسید کیا جس نے رنبیر کے چودہ طبق روشن کردیئے اور دن میں تارے دکھا دیئے جسکے بعد رنبیر کپور نے فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر اداکارہ پر سب کے سامنے ہی چلانا شروع کردیا تاہم اداکارہ نے چاکلیٹی ہیرو سے معافی مانگنی پڑی جس پر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔ واضح رہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اداکار رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما کردار ادا کریں گے جبکہ فلم 28 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔