کیسے نشہ آور مشروب پلا کر بے آبرو کیا گیا

2016 ,دسمبر 4



نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت میں قومی لیول کی خاتون کھلاڑی کو اسکے کوچ نے نشہ آور مشروب پلا کر عزت لوٹ لی۔ ملزم کوچ اولیمپکس میں 2 مرتبہ بطور کھلاڑی ہندوستان کی نمائندگی کر چکا ہے۔ میڈیکل رپورٹ نے خاتون کھلاڑی سے زیادتی کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خاتون شوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کوچ نے اسے چانکیہ پوری میں واقع اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب میں بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کر اس کی عصمت دری کر دی۔ دہلی پولیس کے سپیشل کمشنر ایم کے مینا کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ نے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے جس پر ملزم کوچ کے خلاف پولیس سٹیشن چانکیہ پوری میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ سپورٹس اٹھارٹی انڈیا (SAI) کا کوچ اور انٹر نیشنل شوٹر ہے۔ دوسری طرف انڈین نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ دو افراد کے درمیان کا معاملہ ہے جسکی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ ہم سے کہا جائیگا تو ہم پولیس کی پوری طرح مدد کرینگے جب تک ملزم کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہو جاتا تب تک سپورٹس اتھارٹی انڈیا اسے معطل بھی کر سکتا ہے۔ لیکن کیونکہ ملزم سے فی الحال صرف تحقیقات کا حصہ بنے رہنے کیلئے کہا گیا ہے اور گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں