دہلی (شفق ڈیسک) انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے غذائی قلت کے شکار ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس کیمطابق جنگی جنون کے شکار بھارت غذائی قلت کے شکار ممالک میں 22ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں کل آبادی کا 22 فیصد حصہ غذا کی کمی کا شکار ہے۔ خوراک کے حوالے سے اعداد و شمار رکھنے والے بین الاقوامی ادارے کے حالیہ سروے کے مطابق دنیا کے 70کروڑ 95 لاکھ افراد کی خوراک کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ بھارت 118 ممالک میں 22 ویں نمبر پر ہے۔ جس کے کروڑوں شہری روزانہ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔بھارت میں خوراک کی
کمی کے باعث پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہلاکتوں کی شرح بھی تشویشناک ہے۔ اس فہرست میں صحارا، وسطی افریقہ، چاڈ، مڈگا سکر، سیرالیون اور زمبیا میں بھی خوراک کے حوالے سے لوگوں کی صورتحال بدترین ہے۔ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کیمطابق دنیا بھر میں جاری جنگوں کا خاتمہ کر کے 2030ء تک غذائی قلت پر قابو پانا ممکن ہو سکتا ہے۔