ہندی اورتامل فلموں کی اداکارہ شروتی ہاسن کو قتل کی دھمکیاں

2016 ,نومبر 12



چنئی (شفق ڈیسک) بھارتی میڈیا کیمطابق شروتی ہاسن نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں پولیس کے سائبر کرائم سیل میں دو صفحات پر مشتمل شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ایک ڈاکٹر کے جی گرو پرساد 7 ستمبر سے ٹوئٹر پر انہیں توہین آمیز اور غیر مہذبانہ پیغام ارسال کر رہا ہے۔ پہلے تو انہوں نے اسے نظر انداز کر دیا تاہم اب وہ شخص قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ہے۔ شروتی ہاسن نے اپنی درخواست میں کہا کہ گرو ٹوئٹر پر انہیں ہراساں کرنے کیلئے انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کر رہا ہے۔ اسکے ٹوئٹس میں ایسی مغلظات شامل ہیں جو ناقابل بیان ہیں اس کے علاوہ ان سے نامناسب مطالبات کئے جا رہے ہیں جنہیں نہ ماننے کی صورت میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ پر اس سے قبل 2013ء میں بھی حملہ کیا جا چکا ہے تاہم اس میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں