سری دیوی کی بیٹی فلم نگری میں انٹری کیلئے تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 17:12 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور فلم نگری میں قدم رکھنے کیلئے تیار اور معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں نامور اداکاروں کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ 80 کی دہائی میں لیجنڈری اداکارہ کی شہرت اتنی تھی کہ ان کو سوچ کر فلم کا کردار لکھا جاتا تھا تاہم اب اسی اداکارہ کی بیٹی بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیا

ر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی ان کے والد بونی کپور نے تصدیق کر دی ہے۔ اپنے انٹرویو میں نامور فلمساز بونی کپور کا بیٹی کی فلم نگری میں انٹری دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرن جوہر نے جھانوی کو فلم میں کاسٹ کرنے کی بات کی جس پر رضا مندی کا اظہار کیا لیکن یہ نہیں جانتا کہ وہ کس پروجیکٹ کا حصہ بنے گی۔ دوسری جانب کرن جوہر نے مراٹھی کی بلاک بسٹر فلم ’’سائرٹ‘‘ کے ہندی ریمیک کیلئے رائٹس خرید لئے ہیں جس میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جسکے بعد جھانوی کپور کو ہندی ریمیک میں کاسٹ کرنے کا قوی امکان ہے۔