عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلر بلندیوں پر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 20, 2016 | 18:56 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) فلم کے ٹریلیر کو چند گھنٹوں میں 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ سٹار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جسکی وجہ سے انکی فلموں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جاتاہے جبکہ سلو میاں کی فلم ’’سلطان‘‘ کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم
ٹریلیر اپنی ریلیز کیساتھ ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق بالی ووڈ سٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کرلی ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے فلم کے ٹریلرکو بے حد پسند کیا جاریا ہے جسے چند گھنٹوں میں ہی یو ٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ دوسری جانب فلم نگری کے بڑے بڑے ستارے بھی عامر خان کی فلم کے ٹریلیر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ٹریلر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں جب کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فلم ’’دنگل‘‘بہترین فلم جو کہ تاریخ رقم کردے گی۔ اداکار رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلر نے لاجواب کردیا ہے اور ذہانت کا دوسرانام عامر خان ہے جبکہ اداکارہ کیریتی سنون نے ٹوئٹ میں کہا کہ فلم کا ٹریلر فل سیٹی مار ہے جسے دیکھ کر اب فلم دیکھنے کیلئے بیتاب ہوں۔ واضح رہے کہ عامر خان نے فلم میں پہلوان کا کردار ادا کیا ہے اور فلم رواں سال 23 دسمبر کونمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔