بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری‘3 شہری زخمی ‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 18, 2017 | 07:02 صبح
سیری+بھمبر(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ‘لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کرکے گولہ باری سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ پاک افواج کا منہ توڑ جواب دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقہ ججوٹ بہادر میں بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک نوجوان محمد شکیل ولد محمد صابر عمر32 سال ساکن ججوٹ بہادر ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہےڈ کوآرٹر ہسپتال کوٹلی پہنچایا گیا ادھر پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں یاد رہے گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سےکٹرز میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی معصوم ،نہتے شہری شہید اور کئی زخمی ہو چکے ہیں ۔ فائرنگ کا سلسلہ پیر کی صبح آٹھ بجے شروع ہوا پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا اور کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے سماہنی، چاہی،پڑوہ ،کوٹلی گجراں اور دنڈنہالہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج نے بھر پور جواب دیا اور بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔