بھارت میں فوجی اسلحہ فیکٹری اڑادی گئی،یک بہ یک سیکڑوں دھماکے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 13:10 شام

جبل پور (مانیٹرنگ)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں واقع بڑی فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں یکے بعد دیگرے درجنوں سینکڑوں دھماکے ،آسمان کو چھوتی آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،50سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے ۔بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق جبل پور میں واقع فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،آگ پھیلنے سے یکے بعد دیگرے 100سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں ، ان دھماکوں اور آگ لگنے سے 50سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ آگ لگنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ذڑائع کے مطابق تیس کے قریب افراد اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس سیکشن میں بنی 2 فیکٹریاں مکمل طور جل کر خاکستر ہو گئی ہیں،جبل پور کی اس اسلحہ ساز فیکٹری میں بھارتی فوج کے لئے گولہ و بارود تیار کیا جاتا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری کے ایف سیکشن میں اچانک دھماکے کے بعد اگ لگ گئی، حادثے کے وقت یہاں بہت زیادہ بارود اکٹھا کرکے رکھا گیا تھا، جس میں 100 سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں جبکہ وقفے وقفے سے بھی مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

بھارت میں خوفناک تباہی‘ 100سے زائد دھماکے‘ کئی افراد جاں بحق

جبل پور کے ضلعی کلکٹر چندر مہیش چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلحہ فیکٹری کے ایف 3 سیکشن میں بھاری مقدار میں کارتوس میں بھرا جانے والا بارود رکھا ہوا تھا، جس میں اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی , 100سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشیش کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ دھماکہ کیوں ہوا یا آگ کیسے لگی ؟۔واضح رہے کہ جبل پور میں دھماکوں سے تباہ ہونے والی یہ وہی اسلحہ ساز فیکٹری ہے جہاں کارگل جنگ کے دوران اسی فیکٹری سے براہ راست بم اور بھاری اسلحہ ایئر لفٹ کرکے کارگل بھیجاگیاتھا