انڈیا میں مسلمان لڑکی سے زبردستی کی کوشش مزاحمت پر زبان کاٹ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 16:24 شام

کرناٹکا(مانیٹرنگ)ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں اوباش نوجوانوں نے برقعہ پوش مسلمان لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی.
واقعہ کو سڑک پر سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا، درندہ صفت نوجوانواں نے لڑکی کو روک کر زبردستی کرنے کی کوشش کی، خاتون شور مچاتی رہی لیکن کوئی مدد کیلئے نہ آیا، مزاحمت پر ظالموں نے لڑکی کی زبان کاٹ دی اور فرار ہو گئے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔