ہندوستان کی 9 ریا ستوں میں شدید گرمی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 17:14 شام
نئی دہلی(مانیٹرنگ)ہندوستان کی 9 ریا ستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،مہاراشٹر میں گرمی کی شدت سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی 9 ریا ستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،مہاراشٹر میں گرمی کی شدت سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے دہلی کے شہریوں کو بھی گرمی سے خبردار کردیا ہے ہندوستان کی شمالی، وسطی اور مغربی ریاستوں میں گرمی کی لہر جا ری ہے۔ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، جھاڑکھنڈ، اڑیسہ، گجرات اور مہاراشٹر گرمی کی لپیٹ میں ہیں، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ چکا ہے ۔