بھارت چاند پر کسطرح پہنچ سکتا ہے؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

2019 ,ستمبر 8



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھارت کو چاند پر جانے کا طریقہ بتا دیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت صرف ایک ہی طریقے سے چاند پر جا سکتا ہے اور وہ صرف فلموں میں۔

 فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت صرف ایک طریقے سے چاند پر جا سکتا ہے اور وہ ہے بالی وڈ فلم ۔ انہوں نے کہا کہ مزید 100کروڑ خرچ کریں اور آپ چاند پر پہنچ جائیں گے، شدت پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں، اسی لیے آپ ناکام ہوئے۔ آپ نے سائنس کی بجائے جاتشیوں اور پنڈتوں کا سہارا لیا اور ان کے کہنے پر مشن میں تاخیر کی، دوسرے مذاہب اور قوموں کی نفرت سے باہر نکل آئیں‘‘۔

متعلقہ خبریں