پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دینا سلمان خان کو مہنگا پڑ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 01, 2016 | 11:37 صبح

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ دبنگ خان کے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دینے پر ہندو انتہاپسندوں کو مرچیں لگ گئیں، شیوسینا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔
بھارت کی انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے سلمان خان کو پاکستان فنکاروں کی حمایت کرنے کی پاداش میں سبق سکھانے کے دھمکی دے ہے ، شیوسینا کے رہنما منیشا کیانڈی کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان کو پاکستان کے فنکاروں سے اتنی ہمدردی اور محبت ہے تو وہ پاکستان جانے کا ویزہ لے لیں یا پھر ہجرت کرجائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان نے دہلی
میں فلم پروموشن بورڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ فن کار تھے دہشتگرد نہیں دہشتگرد اور فنکار میں فرق ہوتا ہے۔