بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور نئی منصوبہ بندی انکشاف۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 28



نئی دہلی  (مانیٹرنگ رپورٹ) اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ٹاپ سکیورٹی آفیشلز کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کی پاکستان کے خلاف نئی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پاکستان کے خلاف آل آؤٹ لڑائی چھیڑنے کی کوشش کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی لاتعداد مرتبہ خلاف ورزی کی تاہم اب لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے خلاف نئے منصوبوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت نئی پلاننگ کے تحت کنٹرول لائن کے کراسنگ پوائنٹس سے جڑے سیکٹرز جن میں اڑی ،پونچھ، ٹیٹوال،حاجی پیر اور تتہ پانی شامل ہیں میں فالس فلیگ آپریشنز سٹیج کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے اور ان سیکٹرز میں اسکے اسپیشل ریکی پٹرولز اور فیلڈ انٹیلی جنس سیکشز کی خاصی موومنٹ سپاٹ کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ٹاپ انٹیلی جنس اداروں کے فیلڈ سیکشنز لائن آف کنٹرول کے سات سیکٹرز میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز سٹیج کرنے کی کوشش ناکام بنا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں