پاکستان کی بھارتی طیاروں کے اندر سرجیکل سٹرائیک
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 07, 2016 | 16:34 شام

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے کبوتروں، غباروں کے بعد اب پاکستان سے وابستہ ہر چیز بھارتیوں کے اعصاب پر سوار ہوگئی۔ تازہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں میں ہیکرز نے پاکستانی گانے فٹ کردیئے ہیں، جس کے بعد بھارتی پائلٹس فضاوں میں دل دل پاکستان، جان جان کی دھنیں سن اور سر دھن رہے ہیں۔
بھارت نے پہلے پرندوں پر جاسوسی کا الزام لگایایا تو اب ہواوں کے دوش پر سرحد پار سے آنے والے گانوں کو نئی سرجیکل اسٹرائیک قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکرز کی جانب سے بھارتی طیاروں کے سسٹم کو ہیک
کیا گیا ہے، ہیکرز نے سسٹم پر قابو پانے کے بعد بھارتی طیاروں کے کاک پٹ میں پاکستانی ملی نغموں کی بوچھاڑ کرڈالی۔
سسٹم ہیک ہونے کے بعد اب ہر بھارتی کاک پٹ سے دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان کی صدائیں بلند ہونے لگیں ہیں اور بھارتی پائلٹس نہ چاہتے ہوئے بھی دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کی دھنوں پر جھومنے پر مجبور ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور جموں و کشمیر میں لیںڈ ہونے والے طیارے چونکہ سرحد سے قریب ہوتے ہیں، اس وجہ سے پاکستان ہیکرز کیلئے بھارتی طیاروں کے سسٹم کو ہیک کرنا آسان ہوتا ہے۔
طیارہ جیسے ہی لینڈنگ کے قریب ہوتا ہے، ہیکرز اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی ) سے کاٹ کر اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں اور اس پر پاکستانی جوش و جذبوں سے بھرے گانوں کی بھرمار کردیتے ہیں۔ پاکستان ہیکرز کی جانب سے بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کے سسٹم کو بھی ہیک کیا گیا ہے، صورت حال سے بچنے کیلئے بھارتی فضائی حکام نے طیاروں کی لینڈنگ اور پروازں کیلئے متبادل روٹس پر کام شروع کردیا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کا تمام ایئر ٹریفک کنٹرول بھارتی فضائیہ کے زیرِ انتظام ہے۔