مقبوضہ کشمیر سے کرفیوں ہٹادیا گیا، بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

2019 ,ستمبر 28



نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا نے نے دعویٰ کردیا ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حالات کشیدہ تھے جس پر سے پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حالات کشیدہ تھے جس پر سے پابندیاں ہٹالی گئی ہیں، بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جموں اور لداخ کے علاقوں میں تو پہلے سے ہی کوئی پابندی نہیں تھی۔ پابندیاں صرف کشمیر کے پُر تشدد علاقوں میں عائد کی گئیں جنہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے مقامی اسٹیبلشمنٹ کو وادی میں تمام اسکول کھولنے اور وادی کو آہستہ آہستہ مین اسٹریم میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع، جہاں 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حالات کشیدہ تھے۔ یاد رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت کشمیریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں