2019 ,اکتوبر 17
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے اوسان خطا کردئیے، گزشتہ نئی دہلی سے کابل جانے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو غلط فہمی کی بنا پر پاکستانی طیاروں نے گھیر لیا تھا، گزشتہ ماہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے افغان دارالحکومت کابل جانے والے ایک بھارتی مسافر طیارے کو پاکستانی ایف 16 طیاروں نے اپنی فضا میں گھیر لیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے افغان دارالحکومت کابل جانے والے ایک بھارتی مسافر طیارے کو پاکستانی ایف 16 طیاروں نے اپنی فضا میں گھیر لیا تھا۔ اس حوالے سے بھارتی سول ایوی ایشن ادارے کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملہ غلطی فہمی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ تاہم بعد ازاں طیارے کو منزل کی جانب گامزن ہونے کی اجازت دیدی گئی تھی۔
بھارت کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ماہ 23 ستمبر کو نئی دلی سے کابل جانے والے بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو اس وقت پاکستان کے ایف 16 طیاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا جب وہ پاکستان کی حدود سے گزر رہا تھا، تاہم اس موقع پر جب بھارتی مسافر جہاز کے پائلٹ نے پاکستانی جنگی طیاروں کے پائلٹس سے رابطہ کرکے انہیں کمرشل فلائٹ ہونے اور اپنی منزل کی تفصیلات سے متعلق بتایا تو پھر پاکستانی جنگی طیاروں کی جانب سے بھارتی طیارے کو کابل تک جانے کی اجازت دی گئی۔
بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے معاملے کی حساس نوعیت کے باعث اس کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔