نالائق انڈین انجینئرز نے اسلحہ سے لیس جہاز اپنے ہاتھوں عملے سمیت ڈبو دیا ڈبو دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 06, 2016 | 17:40 شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ)بھارتی بحریہ کا میزائل اور جنگی ہتھیاروں سے لیس اہم جنگی جہاز’’ آئی این ایس بیتوا ‘‘ الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2فوجی ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع بحری ڈاکيارڈمیں مرمت کے دوران بھارتی بحریہ کا میزائل اور ہتھیاروں سے لیس آئی این ایس بیتوا ایک طرف جھکنے کے بعد گر گیا جس کے نتیجے میں 2فوجی ہلاک اور 14زخمی ہوگئے، بھارتی بحریہ کے مطابق حادثہ دن میں ڈیڑھ بجے اس وقت پیش آیا جب بحری جہاز گودی سے الگ ہو رہا تھا،حادثے کی وجہ ڈا
ک-بلاک نظام کا فیل ہونا بتایا جا رہا ہے تاہم بھارتی بحریہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بحریہ کے ذرائع کے مطابق اس جنگی جہاز کو معمول کے پروگرام کے تحت ’ری فٹ‘ کیا جا رہا تھا یعنی اس کی مرمت کی جا رہی تھی اور جب یہ گودی سے الگ ہو رہا تھا تو یہ ایک طرف جھکنے کی وجہ سے گر گیا، حادثے میں 14فوجیوں کو بچا لیا گیا تاہم وہ بھی زخمی ہو ئے ہیں۔ آئی این ایس بیتوا تقریباً 4000 ٹن وزن والے برہمپتر زمرہ کا جنگی جہاز ہے اور یہ 2004 میں بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا۔