انڈین تاجر نے کیسے ۳۳ ملین درہم پھونک دیے

2016 ,اکتوبر 11



دبئی (دنیا نیوز ) دبئی میں مقیم ایک بھارتی تاجر نےاپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم کی خطیر رقم لٹا دی ۔ دبئی میں ہونے والی اس بولی کا انعقاد روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ بولی میں بھارتی تاجر بلوندر ساہنی نے D-5 نامی نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم لٹا دیئے ، صرف یہی نہیں بلکہ بلوندر نے ایک اور نمبر پلیٹ کیلئے ایک ملین درہم کی بولی بھی دی ، معلوم ہوا ہے کہ اس بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم فلاحی کاموں میں استعمال کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں