دس تازہ ترین معلومات جو آپ یقیناً ابھی تک نہیں جانتے ہونگے

2016 ,نومبر 21



 

لاہور(شیر سلطان ملک)

 1۔ کچھ خواتین  کو پہلے سے حاملہ ہونے کے باوجود بھی دوبارہ حمل ٹھہر سکتا ہے۔

 2۔ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں بعض لوگ لکڑی کے ٹینک تیار کرنے کا کام کرتے ہیں۔

 3۔ دوسری عالمی جنگ کے تین برطانوی اور تین ہالینڈ کے سمندری جہاز جاوا کے سمندر کی تہہ سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 4۔ برطانوی سفارت کار اب بھی ٹیلی گرام بھیجتے ہیں۔

 5۔ ڈیٹنگ ایپ 'ٹنڈر' پر مونث اور مذکر کے علاوہ جنس کی تشخیص کے لیے 37 دیگر آپسنز موجود ہیں۔

 6۔ ایئر لائن میں اکانومی کلاس سے بھی نیجے کا ایک درجہ ہوتا ہے۔

 7۔ کم سے کم دس لاکھ ٹن جوہری ہتھیاروں کا فضلہ سمندر میں پھینکا جا چکا ہے۔

 8۔ دنیا میں آج جتنے بھی کتے زندہ ہیں ان سب کی نسلی جڑیں قدیم ایشیا ملتی ہیں۔

 9۔ کافی کے ایک کپ میں 1800 کیمیائی اجزا ہوتے ہیں۔

 10۔ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ سمارٹی کے ایک پیکٹ میں زیادہ تر سرخ رنگ کی سمارٹی کی کمی ہوگی۔

متعلقہ خبریں