لچی لچا اور لچ

2022 ,جنوری 13



لچے کا مطلب بدمعاش بدقماش شرارتی بدکرداراور فسادی ہے۔لچی اس کی مؤنث ہے۔ہندی میں میدے سے بنی ایک قسم کی پوری جو بہت ہی پتلی اور ملایم ہوتی ہے، لچوئی کہتے ہیں۔اسی سے محاورہ لچ تلنا بن گیا۔تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔ ’’لُچ تلنا‘‘، پنجابی کا محاورہ ہے، جس کے سادہ معنی ہوتے ہیں، ہر کام میں اپنی ٹانگ پھنسانا یا ٹانگ اَڑانا ..رنگ میں بھنگ ڈالنا ۔۔۔۔ شنید ہے کہ "لُچ تلنے " کی اصطلاح سب سے پہلے پنجاب کے ایک گمنام دیہاتی نے متعارف کروائی. وہ دیہاتی دیہات سے شہر میلہ دیکھنے آیا تو اپنے ساتھ اپنا کھانا جو کہ گُڑ والی ایک موٹی سی روٹی تھی، لیتا آیا۔ میلے میں گھومتے ہوئے اسے ایک جگہ ایک کھوکھے والا کڑائی میں کچھ تلتا ہوا نظر آیا۔ اس نے قریب جا کر دیکھا تو وہ گڑ والی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں تیل میں تل رہا تھا۔ اس نے کھوکھے والے سے پوچھا یہ تم کیا کر رہے ہو تو وہ بولا میں ” لُچیاں ” تل رہا ہوں۔ اس نے فورا اپنی موٹی سی گڑ والی روٹی نکالی، جو کہ لچیوں کے مقابلے میں بہت ہی بڑی تھی، اور تیل کی کڑاہی میں ڈالتے ہوئے کھوکھے والے سے کہنے لگا کہ بھائی جی اپنی لچیاں بعد میں تل لینا، پہلے میں اپنا" لُچ تل "لوں کیونکہ مجھے بہت زور کی بھوک لگی ہے. اس طرح اس گمنام دیہاتی نے لُچ اور لةچ تلنے کی اصطلاحات متعارف کروائی۔۔۔۔ سادہ لفظوں میں لچ تلنے کا مطلب رنگ میں بھنگ ڈالنا ، یا اصل بات سے ہٹ کر کوئی اور بات شروع کر دینا، ہر کام میں ٹانگ اڑانا ، بلاوجہ کسی کو الٹے مشوروں سے نوازنا، خوامخواہ کسی برائے جھگڑے میں کود پڑنا وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ان سب کے لئیے عرف عام میں " لُچ تلنے " کا محاوہ استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں