کرسمس کے موقع پر میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کو خوفناک طریقے سے کیوں سجایا ؟ جانیے

2018 ,نومبر 28



واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ دکھایا جارہا ہے کہ کرسمس پر وائٹ ہائوس کیسا نظر آئے گا۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے ’خوفناک‘ قرار دے رہے ہیں۔بھارتی اخبار ’این ڈی ٹی وی‘

 

 

 کی رپورٹ کی معلومات کے مطابق گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر وائٹ ہائوس کی سجاوٹ جو کہ میلانیا ٹرمپ کی کی تھی ابھی تک سوشل میڈیا صارفین اسےنہیں بھولے ہیں کیونکہ پچھلے سال ٹوئٹر پر میلانیا ٹرمپ نے جو تصاویر شیئر کی تھیں وہ کرسمس کی کم اور کسی ہیلوئن پارٹی کی زیادہ لگ رہی تھیں جبکہ اس مرتبہ بھی صارفین کا کچھ ایسا ہی ردعمل ہے ۔میڈیا رپورٹس نے کہا ہے کہ اس مرتبہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سےجو وائٹ ہائوس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں اُن کو دیکھ کر ٹوئٹر صارفین میں ایک خوف کی لہر پیدا ہوگئی ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر میلانیا ٹرمپ پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وائٹ ہائوس پوری طرح سے لال رنگ میں ڈوبا دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کرسمس ٹریز ہرے تو دیکھے ہیں لیکن یہ لال کب ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین میلانیا ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ وائٹ ہائوس کی تصاویرکو شیئر کرکے انہیں تنقی و طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں اسی حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انہوں نے یہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا ہے کہ اس ویڈیو میں خاتون اول ’وائٹ ہائوس کرسمس ہارر‘ نامی نئی فلم کے لیے آڈیشن دے رہی ہیں۔ ‘میلانیا ٹرمپ کی کرسمس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ ’وائٹ ہائوس میںاس سے پہلے انہوں نے کبھی دو چیزوں کو نہیں دیکھا (اور صرف وائٹ ہائوس نہیں بلکہ کہیں نہیں دیکھا) ایک ’ریڈ کرسمس ـٹریز‘ اور دوسرا ’بی بیسٹ‘ زیور۔

متعلقہ خبریں