انسٹا گرام نے فیس بک سے متعارف ہو کر نئے فیچر متعارف کروا دیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 20:09 شام

انسٹاگرام نے فیس بک سے متاثر ہوکر لائیو ویڈیو کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اس کے ساتھ انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ جیسا تصویر کے غائب ہونے والا فیچر بھی متعارف کروایا ہے لیکن زیادہ پذیرائی لائیو ویڈیو والے فیچر کو مل رہی ہے۔تصویر کے غائب ہوجانے والا فیچر انسٹاگرام ڈائریکٹ اور لائیو ویڈیو کا فیچر اسٹوریز میں استعمال کیا جاسکے گا۔جس طرح پیری اسکوپ اور فیس بک میں آپ لائیو ویڈیو بناکر شیئر کرسکتے ہیں اب ایسی سہولت انسٹاگرام کی اسٹوریز میں بھی دستیاب ہوگی جہاں آپ مختلف قسم کی ویڈیو بناکر اپنے فالورز سے شیئر کرسکیں گے۔جس طرح فیس بک میں لائیو ویڈیو کے دوران کمنٹس اڑتے ہوئے نظر آتے ہیں ویسے ہی انسٹاگرام میں بھی لائیو ویڈیو کے دوران کمنٹس اور لائیکس اڑتے ہوئے دیکھائی دیں گے۔انسٹاگرام کے یہ دونوں فیچرز جلد ہی صارفین کےلئے مہیا کردیئے جائیں گے۔