اکیلے بیٹھ کر کھانا کھانے کا ناقابل یقین فائدہ سامنے آ گیا

2018 ,دسمبر 14



لندن ( ویب ڈیسک) اکیلے کھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ کچھ لوگوں کو تو عادت ہوتی ہے جب ت کوئی ان کے استھ بیٹھ کر کھانا نا کھائے ان سے کھایا نہیں جاتا ہےاس لیے لوگوں کو اکیلے کھانا بہت ناگوار گزرتا ہے۔ کچھ لوگ ایسا کرنے میں بے چینی محسوس کرتے ہیں، مگر اب

ذرا سوچیے: دنیا بھر میں اکیلے رہنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا میں تیس کروڑ افراد اکیلے رہتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ رہنے والے بالغ افراد میں سے تقریباً آدھے ایسے ہیں جو کھانے کا وقت تنہا گزارتے ہیں۔ یعنی ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جس میں اکیلے رہنے اور کھانے کے امکان پہلے سے زیادہ ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ہم اس بات کو قبول کر لیں۔ بی بی سی کی شیلا ڈلن ایسی آٹھ وجوہات کے بارے میں بتا رہی ہیں جو اکیلے کھانا کھانے کو فائدہ مند ثابت کرتی ہیں۔

آپ اپنی پسند کا کھانا کھا سکتے ہیں

اکیلے میں آپ کو یہ خیال نہیں کرنا پڑتا کہ دوسروں کو کھانے میں کیا پسند ہے۔ آپ جب چاہیں، جو چاہیں کھا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو کوئی ایسی چیز اچھی لگتی ہو جس کی بو دوسروں کو پسند نہ آتی ہو۔ اکیلے میں بغیر کسی تکلف آپ اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں۔
کھانا کسی کے ساتھ بانٹنا نہیں پڑتا

کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ آپ کئی دنوں سے کسی چیز کو کھانے کے بارے میں سوچ رہے ہوں اور جب وہ آپ کے سامنے آئے تو وہاں اور لوگ بھی موجود ہوں یعنی ظاہر ہے آپ کو اس میں سے انہیں بھی کھلانا پڑے گا، جو شاید آپ کو پسند نہ آئے۔ اس لیے آپ اکیلے کھانا کھاتے ہوئے اس کا مزہ لے سکتے ہیں۔
ڈائٹنگ کرنا آسان

صحت مند رہنے کے لیے ہم کبھی کبھی جسم کے لیے فائدہ مند کھانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ امریکی ہارٹ ایسوسئیشن کی ایک تحقیق کے مطابق دوسروں کے ساتھ کھانا کھانے میں اس بات کے 60 فیصد امکان ہوتا ہے کہ آپ اپنی ڈائٹ بھول جائیں اور جو نہیں کھانا چاہیے وہ بھی کھا جائیں۔ جارجیا یونیورسٹی کی ایک اور تحقیق کے مطابق ساتھ میں کھاتے وقت اس بات کے 44 فیصد زیادہ امکان ہوتے ہیں کہ ہم معمول سے زیادہ کھا جائیں۔ خاص طور پر تلی ہوئی چیزیں۔ یعنی اگر آپ کے گھر والے بھی بار بار اور کھانے کو کہتے ہیں تو آپ کے حق میں یہی بہتر ہوگا کہ آپ اکیلے بیٹھ کر کھانا کھائیں۔ دراصل تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ اگر آپ اپنی کار میں بیٹھ کر کھانا کاتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ کھانے کے سب سے کم امکان ہوتے ہیں۔
اپنی رفتار سے کھائیے

بہت سے لوگ کھانا بہت تیزی سے کھاتے ہیں اور زیادہ تر اگر خواتین کے ساتھ خواتین ہوں اور مرد حضرات کے ساتھ مرد۔ تحقیق کے مطابق ہم اکثر اسی انداز میں کھانا کھاتے ہیں جیسے ہمارے ساتھ کھانے والا کھا رہا ہوتا ہے۔ دو خواتین اگر ساتھ کھاتی ہیں تو ان میں اتنی تال میل ہو جاتی ہے کہ ایک کے نوالہ کھاتے ہی دوسری بھی کھاتی ہے یعنی اکیلے میں کھاتے ہوئے آپ اپنی رفتار سے کھا سکتے ہیں۔
ذائقے کا لطف اٹھائیے

اکیلے کھاتے ہوئے آپ اپنے کھانے کا زیادہ مزا لے سکتے ہیں۔ ساتھ میں کھاتے ہوئے اکثر لوگ بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ اکیلے باہر جا کر کھانے کی عادت آسانی سے نہیں ڈلتی لیکن اگر آپ کو ایسا کرنا اچھا لگنے لگے تو اس طرح آپ اپنے ارد گرد ماحول کا بھی کھانے کے ساتھ لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کو ایسا کرنے میں یہ ڈر لگتا ہے کہ لوگ کیا سوچیں گے تو اس کی فکر چھوڑ دیجیے۔ بیشتر لوگ کھاتے وقت منہ سے آواز نکالتے ہیں۔ کھانا چبانے کی آوازیں آپ کے کھانے کے تجربے کو برباد کر سکتی ہے۔

اکیلے کھاتے وقت آپ کو ایسے کسی تجربے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

 

’میسوفونیا‘ نام کے ایک مرض میں ایسی آوازوں سے سخت چڑھ ہو جاتی ہے۔ ایسی آوازیں سر میں درد بھی کر سکتی ہیں۔ ابھی تک یہ مکمل طور پر نہیں پتہ چل پایا ہے کہ اس مرض سے کتنی تعداد میں لوگ متاثر ہوتے ہیں لیکن یہ کافی عام ہے۔
جب چاہیں، جہاں چاہیں کھائیں

دوپہر کے کھانے میں چائے اور ٹوسٹ یا آدھی رات کو چپس کھانے ہوں اگر آپ کو اکیلے کھانا ہے تو کسی کا کوئی زور نہیں چلے گا۔ کھانے کے اوقات کے مطابق لوگ ایک خاص طرح کی ڈش کی توقع کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو اکیلے ہی کھانا ہو تو پھر کیوں نہ وہ کھائیں جو آپ کا دل کر رہا ہو۔ آپ چاہے بستر میں ب یٹھ کر کھانا کھائیں یا ڈائننگ ٹیبل پر، آپ کی مرضی ہے۔

متعلقہ خبریں